تحریک لبیک کے پولیس کو یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین سیکیورٹی کے انتظامات کرنے پرخراج تحسین و مبارکبادپیش

پیر 7 جولائی 2025 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ ذیشان ربانی، ضلعی ناظم اعلی غلام قادر ملکانی، ممبران ساجد حسین، محمد عمر چشتی، حاجی نذیر شیخ، ایڈوکیٹ ذوالفقار چانڈیو، عبدالجواد منگی، قاضی ناصرالدین، محمد زمان جمیل، تابش حسین، عدیل رضوی نے ایک مشترکہ بیان میں ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین، ایس ایس پی انویسٹی گیشن حیدرآباد عبداللہ میمن انچارج ڈی آئی بی جنید عباسی سمیت تمام پولیس فورس کو محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین سیکیورٹی کے انتظامات کرنے اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر خراج تحسین و مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ سندھ پولیس کی کاوشوں سے ماضی کی طرح اس دفعہ بھی یوم عاشورہ امن و امان کے ساتھ تکمیل کو پہنچا۔