پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی کی بندرگاہ پر دو نئی بوٹس کی شمولیت ،محسن نقوی کی شرکت

پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت قابل تعریف اقدام ہے،وفاقی وزیرداخلہ

پیر 7 جولائی 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیراہتمام کراچی کی بندرگاہ پر دو نئی بوٹس کی شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انھوں نے جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی بندرگاہ آمد پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول افسران اور غیرملکی سفارتکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل عبدالمعید بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئی بوٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے نئی بوٹ پر سفر بھی کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز میں جدید بوٹس کی شمولیت کے اقدام کو سراہا۔ ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل جواد ریاض نے جدید بوٹس کے بارے بریفنگ دی۔