ہری پور ، سوتیلی ماں نے ڈنڈوں کے وار سے 8سالہ بچے کی جان لے لی

پیر 7 جولائی 2025 23:05

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)ہری پور میں سوتیلی ماں نے ڈنڈوں کے وار کر کی8سالہ بچے کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہری پور کے محلہ کھتہ کے رہائشی عنصر حسین کی8سالہ بیٹے ریحان کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی تھی۔پولیس کے مطابق مقتول ریحان کو اس کی سوتیلی ماں نے ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کیا ہے۔مقتول کے والد کے مطابق اس کی دوسری بیوی اس سے قبل بھی بچے پر تشدد کرتی رہتی تھی۔پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :