اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس شہدا کی 17 ویں برسی

منگل 8 جولائی 2025 03:50

~لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس شہدا کی 17 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 06 جولائی 2008 ء کو پنجاب پولیس کے 09 افسران و اہلکاروں نے اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی بم دھماکے میں جام شہادت نوش کیا۔

شہید ہونے والوں میں 01 اے ایس آئی، 01 ہیڈ کانسٹیبل اور 7 کانسٹیبلز شامل تھے۔شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والوں میں اے ایس آئی محمد نواز، ہیڈ کانسٹیبل عطا اللہ، کانسٹیبلز عابد رشید، خالد محمود ، کانسٹیبلز بابر علی، شاہد مقصود، حق نواز، امجد اقبال اور قمر عباس شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :