نیتن یاہو نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا

منگل 8 جولائی 2025 16:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)اسرائیل کے وزیراعظم بنجمامن نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کردیا اور کہا ہے کہ مشرق وسطی میں امن ممکن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ا سرائیلی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا خط باضابطہ طور پر امریکی صدر کو بطور تحفہ پیش کیا اور بتایا کہ وہ یہ خط نوبیل کمیٹی کو بھیج چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نوبیل امن انعام کے بہت زیادہ حقدار ہیں۔