بحیرہ احمر میں حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا

ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ،انصاراللہ تنظیم

منگل 8 جولائی 2025 16:00

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے دعوی کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے کا نشانہ بننے والا بحری جہاز ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

انصار اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح فوج کے حملے میں میجک سیز جہاز سمندر میں مکمل غرق ہوگیا ہے۔ اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ اتوار کو یمن کے نزدیک لائیبیریا کے بحری جہاز پر حملہ ہوا تھا، حملے میں دو چھوٹی کشتیوں سے بحری جہاز پر فائرنگ اور گرنیڈ حملے کیے گئے تھے۔