جموں ،این آئی اے عدالت کی طرف سے 2کشمیری نوجوانوں کے ریمانڈ میں10دن کی توسیع

پرویز احمداوربشیر احمد کو 22اپریل کو گرفتار کرنے کے بعد اگلے دن جموں کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیاگیاتھا

منگل 8 جولائی 2025 16:11

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کی ایک خصوصی عدالت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حملہ آوروں کو مبینہ طورپر پناہ دینے کے بے بنیاد کے الزام کا کوئی مستند ثبوت نہ ہونے کے باوجود دو کشمیری نوجوانوںکو دس دن کیلئے ریمانڈ پر بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے حوالے کر دیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرویز احمد اور بشیر احمد کوجموںمیں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جس نے دونوں نوجوانوں کے ریمانڈ میں 10دن کی توسیع کر دی ۔پرویز احمداوربشیر احمد کو 22اپریل کو گرفتار کرنے کے بعد اگلے دن جموں کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔عدالت نے ابتدائی طورپر انہیں 5روزہ ریمانڈ پر پر دیتے ہوئے مقدمے کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میں ٹرانسفر کردیاتھا۔

(جاری ہے)

دونوں نوجوانوں کا پہلے سے جاری 10روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کردی ۔این آئی اے کا دعوی ہے کہ ان نوجوانوں نے مبینہ حملہ آوروں کو پہلگام کے علاقے ہل پارک علاقے میں پناہ، خوراک، اور دیگر سہولیات فراہم کی تھیں۔تاہم، دونوں نوجوانوں نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا۔