ْڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دورانِ ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

منگل 8 جولائی 2025 17:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دورانِ ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے یکم جولائی2025کو اسکیم 33 میں واردات کے دوران مزاحمت پر شہری نبی اللہ عرف موسی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔واردات/قتل کا مقدمہ الزام نمبر 1034/2025 بجرم دفعہ 397/302/34 ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سچل نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کاروائی کرکے ملزم ارشد ولد علی گل کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے دورانِ تفتیش بالا قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی مزید وارداتوں کا انکشاف کیا جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔