
مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیراعظم ، بھارت میں آمریت، نفرت، اور انتہا پسندی کا راج ہے، مانی شنکر آئر
منگل 8 جولائی 2025 17:38
(جاری ہے)
نریندر مودی صرف ایک تہائی ووٹ لے کر برسراقتدار آئے، مگر انہوں نے خود کو بھارت کا سب سے آمرانہ رہنما ثابت کیا ۔
مانی شنکرآئر نے مزیدکہاکہ گزشتہ انتخابی مہم میں مودی نے 159تقریروں میں سے 110میں مسلمانوں کو براہ راست نشانہ بنایاتھا۔ یہ بی جے پی کے اس مسلم دشمن ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی بنیاد پر وہ ہندوتوانظریہ کو ریاستی پالیسی بنا چکی ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ بابری مسجد کی شہادت کی بنیاد بھی بی جے پی نے رکھی تھی اور آج تک یہی جماعت بھارت میں مندر، مسجد اور نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔مانی شنکر آئر نے کہا کہ بی جے پی کا نعرہ ایک قوم، ایک زبان، ایک ثقافت، ایک انتخاب نہ صرف بھارت کی تاریخی اور ثقافتی شناخت پر حملہ ہے۔ مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں جمہوریت کے پردے میں آمریت، نفرت، اور انتہا پسندی کا راج ہے۔ بی جے پی مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر معاشرے کو تقسیم کر رہی ہے، اور ہندوتوا نظریے کے فروغ کے لیے ملک کی روایتی اقدار پر سمجھوتا کرچکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارتی آرمی چیف کا مسلح افواج کے درمیان سنگین اختلافات کا اعتراف
-
سعودی عرب کے طلبا کو گوگل کے اے آئی ٹولزکی ایک سال مفت سبسکرپشن کی پیشکش
-
سعودی رائل ریزرو نے تین نئے ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا
-
آئیوری کوسٹ میں دریائی گھوڑے نے حملہ کر کے کشتی ڈبو دی
-
جاپان کا جولائی میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس 18 ارب ڈالرتک جاپہنچا
-
چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 33.222 کھرب ڈالر تک پہنچ گئے
-
یوکرین تنازعہ،آئندہ چند روز تک روسی صدرسے ٹیلی فون پر رابطہ کرونگا،ٹرمپ
-
آسٹریلیا ، شوہر اور ساس سسر کو زہریلے مشروم کھلاکے مارنے والی خاتون کو 33 سال قید
-
ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، سنگین نتائج کی دھمکی
-
امریکا کے آئرن ڈوم منصوبے کی قیادت بنگلا دیشی نژاد مسلم افسر کے سپرد
-
ایران نے پابندیاں ختم کرنے کے بدلے جوہری پروگرام محدود کرنے کی آمادگی ظاہرکردی
-
شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، ڈگری اپنے شوہر صدر احمد الشرع سے وصول کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.