شہدائے کربلا کی قربانی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے،وفاقی ٹیکس محتسب

منگل 8 جولائی 2025 18:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) شہدائے کربلا کی قربانی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے, حضرت امام حسین ؓ نے کربلا میں اپنا خاندان قربان کر کے ہمیں زندہ رہنے کا سلیقہ سیکھایا اور انکی قربانی صبر و رضا کی دعوت دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈوائیزر وفاقی ٹیکس محتسب چوہدری خالد اقبال مسرت کی رہائش گاہ پر شہدائے کربلا کانفرنس جسکی صدارت صاحبزادہ سید حسین گیلانی بغدادی کر رہے تھے جس میں عدلیہ، انتظامیہ، پولیس، وکلا،ڈاکٹروں، تاجروں اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک تھے۔

ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر پنجاب غازی صلاح الدین سیکرٹری معدنیات رائے زبیر کھرل، ممبر قومی اسمبلی ملک شفقت اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماجد بن احمد، ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور بریار، میاں امجد جاویدنے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فیروز الدین شاہ نے کہا کہ امام حسین ؓنے میدان کربلا میں جو قربانی دی وہ تا حشر زندہ رہے گی۔

ممتاز شعیہ عالم دین علامہ سید انتظار رضوی نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ نے سر دے کر ہمیں سر اٹھا کر چلنے کا سلیقہ سیکھا دیا ۔پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم نے کہا کہ اسلام کی آبیاری شہداء کربلا کے خون سے ہوئی اور حب اہل بیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ۔چوہدری خالد اقبال مسرت نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء کربلا کے نقش قدم پر چلنے والے دنیا کے کسی جابر کے سامنے سرجھکا نہیں سکتے کانفرنس میں محمد جنید مدنی، مولانا عصمت اللہ، محمد جمشید قاردی میاں مظہر خان گوندل نے بھی خطاب کیا۔