وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر الحمدللہ جاری ہے‘خواجہ سلمان رفیق

منگل 8 جولائی 2025 20:23

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر الحمدللہ جاری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں اہم تقریب کا انعقادکیاگیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر انفراسٹرکچر واسا سہیل سندھو، واسا ایکسیئن سلیمان، میاں عرفان، آغا علی رضا، طارق انجم، سید اخلاص شاہ، وہاب ملک، واسا نمائندگان و دیگر کارکنان نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر نئے واٹر ٹینک کی تنصیب کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکا ء سے اپنے خطاب میں کہاکہ حلقہ پی پی 153 کی آبادی کو یہ تحفہ دینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر الحمدللہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت نے اس پراجیکٹ کی کامیابی کیلئے متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حلقہ پی پی153میں سیوریج، پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

تاج پورہ،ہربنس پورہ اور بٹ چوک کے علاقہ مکینوں کیلئے بھی آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔عوام کے تعاون کے بغیر کوئی پراجیکٹ بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدارمیں آکرہمیشہ عوام کی فلا ح و بہبودکیلئے کام کیا ہے۔