امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا،امریکی صدر

ہم چاہتے ہیں کہ یوکرنین اپنے دفاع کے قابل ہوجائیں،امریکی صدر

منگل 8 جولائی 2025 21:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے دفاع کے قابل ہونا چاہیے اور امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ مزید ہتھیار کو یوکرین روانہ کرے گی۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم کے ساتھ ہونے والے عشائے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا، اس سے پہلے جو ہتھیار روانہ کیے جارہے تھے وہ زیادہ تردفاعی نوعیت کے تھے۔

ٹرمپ نے مزید کہا اب ہم چاہتے ہیں کہ یوکرنین اپنے دفاع کے قابل ہوجائیں، وہ کافی سخت مار جھیل چکے ہیں۔پینٹا گون کے ترجمان سین پارنیل نے صدر ٹرمپ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واشنٹگن مزید دفاعی ہتھیار یوکرین بھیجے گا جو یوکرین کے دفاع کے ساتھ ساتھ مسقتبل میں امن ہونے تک وہاں قتل و غارت کو روک سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :