سی آئی اے پولیس اوتھل نے 380کلو گرام چرس برآمد کرلی

منگل 8 جولائی 2025 23:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) سی آئی اے پولیس اوتھل، لیاری کی جانب سے ونگوئی کے علاقے دبئی مسجد چیک پوسٹ کے قریب ہونے والی کارروائی میں 380 کلوگرام (ساڑھے نو من) اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی برآمدگی میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔ اگر لسبیلہ پولیس کو مخبری کی گئی تو لسبیلہ کے شروع ہونی والی پہلی چیک پوسٹ سے چرس بھرا ٹریکٹر کیسے گزر کر لسبیلہ کی حدود کی آخری چیک پوسٹ ونگوئی دبئی مسجد چیک پوسٹ پہنچا، زرائع کے مطابق درجنوں کلوگرام چرس غائب کردی گئیں، اتنی بڑی خبر ایس ایس پی لسبیلہ کو پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق بتانے چاہئے تھے۔

پولیس ترجمان کے پریس ریلیز کے زریعے نیوز جاری کی گئی، جاری کی گئی تصویر میں ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر، ڈی ایس پی اوتھل حاصل قمبرانی اور دیگر افسران بھی موجود، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی آئی اے پولیس اوتھل، لیاری کی جانب سے ونگوئی کے مقام پر دبئی مسجد چیک پوسٹ کے قریب ہونے والی کارروائی میں 380 کلوگرام (ساڑھے نو من) اعلیٰ کوالٹی کی چرس کی برآمدگی میں اہم انکشافات سامنے آگئے اگر لسبیلہ پولیس کو مخبری کی گئی تو اتنے چیک پوسٹ سے چرس بھرا ٹریکٹر کیسے گزر کر ونگوئی پہنچا زرائع کے مطابق کلوگرام کو کس نے کیلکولیٹ کر کے منوں جا حساب لگایا۔

(جاری ہے)

باوثوق زرائع کیمطابق درجنوں کلو گرام چرس غائب کرکے اتنی بڑی خبر ایس ایس پی لسبیلہ کو پریس کانفرنس کرکے تمام حقائق بتانے چاہیئے تھے۔پولیس ترجمان کے پریس ریلیز کے زریعے نیوز جاری کی گئی، جاری کی گئی تصویر میں ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر، ڈی ایس پی اوتھل حاصل قمبرانی اور دیگر افسران بھی موجود ہیں مگر اس کارروائی کے بعد کئی اہم اور سنگین سوالات نے جنم لیا ہے جن کے جوابات تاحال عوام کو نہیں مل سکے سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اتنی بھاری مقدار میں منشیات لے جانے والی گاڑی کس طرح باآسانی نمی چیک پوسٹ، ٹیارو چیک پوسٹ، وایارو چیک پوسٹ سی آئی اے، پولیس تھانہ اوتھل، ایس ایس پی لسبیلہ کے دفتر اور زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کو عبور کر کے دبئی چیک پوسٹ تک پہنچی ۔