عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ، حکومت پنجاب ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ

منگل 8 جولائی 2025 23:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) صوبائی وزیر قانون و مواصلات صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور اسی جذبے کے تحت حکومت پنجاب ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے نواز شریف فلائی اوور بمقام اڈیالہ روڈ کی تکمیل پر اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قلیل ریکارڈ مدت میں نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او چوک انڈر پاس راولپنڈی مکمل کیے گئے، جو راولپنڈی کے عوام کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحفہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہو رہے ہیں،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام الناس کو سہولیات اور آسانیاں میسر آئیں گی اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔