اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) اطلاعات کے مطابق اسٹارو وائٹ نے اپنی برطرفی کے اعلان کے بعد ماسکو کے مضافاتی علاقے میں خود کو گولی مار لی۔ تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کی لاش ایک کار سے ملی ہے۔
دو ملین ڈالر رشوت، روسی وزیر برائے اقتصادی ترقی گرفتار
روسی گورنر ریستوران میں رشوت لیتا ہوا پکڑا گیا
ہم وزیر کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
ان کی موت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب یہ انکشاف ہوا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے غیر متوقع طور پر 53 سالہ اسٹارو وائٹ کو برطرف کر دیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا، ’’ آج سابق وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹارو وائٹ کی لاش اوڈنتسووو ضلع میں ان کی نجی کار سے ملی، ان کی لاش پر گولی کا نشان تھا۔
(جاری ہے)
‘‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ خودکشی سمجھی جا رہی ہے۔
ماسکو میں شائع ہونے والے ایک حکم نامے میں اسٹارو وائٹ کو ان کے عہدے سے الگ کیے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
روس کے مغربی علاقے کروسک کے سابق گورنر کو گزشتہ سال مئی میں وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا تھا۔اسٹارو وائٹ کے نائب آندرے نکیتن کو قائم مقام وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔
کروسک خطے کے گورنر کی حیثیت سے ان کے جانشین الیکسی سمرنوف کو مبینہ دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یوکرین کی افواج نے گزشتہ سال اگست میں اس روسی علاقے کے درجنوں دیہات پر قبضہ کر لیا تھا جس سے روسی فوج کو عارضی لیکن بڑا دھچکا پہنچا تھا۔
جانشین سے متعلق اسکینڈل
مئی 2024ء میں گورنر بننے والے سمرنوف نے دسمبر میں یوکرینی فوج کے حملے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے خلاف مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر قلعوں کی تعمیر کے لیے مختص فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا۔
یہ قلعے 2022ء سے زیر تعمیر ہیں، جب پوٹن نے یوکرین پر حملے کا حکم دیا تھا۔
اسٹارو وائٹ نے قبل ازیں کہا تھا کہ یہ سہولیات مکمل ہو چکی ہیں، لیکن اس وقت ان کے خلاف تحقیقات کا کوئی علم نہیں ہے۔
روسی مبصرین نے ان کی برطرفی کی ایک ممکنہ وجہ ہوائی اڈوں پر افراتفری کی طرف بھی اشارہ کیا ہے، کیونکہ تعطیلات کے موسم کے دوران یوکرین کے ڈرون حملوں کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔
ادارت: عاطف توقیر