جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 8 جولائی 2025 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ منگل کو گورنر ہائوس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔ حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبد الخالق اچکزئی، سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل، صوبائی وزرا و ارکان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ، سردار عبد الرحمان کھیتران، میر عاصم کرد گیلو، نور محمد دمڑ، میر صادق عمرانی، میر ظہور بلیدی، سردار کوہیار ڈومکی، اسفندیار کاکڑ، میر علی مدد جتک، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججزجسٹس محمدکامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کاسی،جسٹس سرداراحمد حلیمی،جسٹس محمدایوب خان ،جسٹس نجم الدین مینگل، ماتحت عدلیہ کے ججز، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رئوف عطا ایڈووکیٹ، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطا اللہ لانگو، وکلا برادری، سیاسی و سماجی شخصیات، علما اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جسٹس روزی خان بڑیچ سے بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس سے قبل جسٹس روزی خان بڑیچ قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے طور پر اپنی زمہ داریاں سنبھال رہے تھے۔