Live Updates

ح*استحکامِ پاکستان پارٹی پنجاب کا مزید ورکرز کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ

غ*آئی پی پی پنجاب کے عہدیداروں کا اہم اجلاس، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور ض*صوبے بھر میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سے پارٹی مزید مستحکم بنائیں گی: رہنماء

منگل 8 جولائی 2025 21:40

ؐلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2025ء) استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کے صوبائی عہدیداران کے اہم اجلاس میں ورکز کنونشن کا دوسرا مرحلہ جلد ہی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد جنرل سیکرٹری و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی اور سابق صوبائی وزیر و صدر آئی پی پی ویسٹ پنجاب چوہدری ظہیر الدین نے آئی پی پی سیکریٹریٹ میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں بجٹ کے بعد کی ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اجلاس میں آئی پی پی ورکرز کنونشن کے دوسرے مرحلے کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کتنے کے لئے بھی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کی طرح وسطی اور مغربی پنجاب میں بھی آئی پی پی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے اور صوبے بھر سے پارٹی ورکرز کو متحرک کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ فیصل آباد میں ورکرز کنونشن کے انعقاد اور بھرپور کامیابی کے لئے دیگر اضلاع سے بھی لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جس کے لئے سفری سہولیات دینے سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔

اس حوالے سے حکمت عملی طے کر لی گئی اور جلد ہی آئی پی پی فیصل آباد میں کامیاب ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی جس کی تاریخ کا اعلان صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی مشاورت سے جلد ہی کیا جائے گا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی اپنے منشور کے مطابق تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا وعدہ پورا ہو کرے گی۔ پنجاب بھر میں ہماری جماعت کو بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے جو اس پارٹی کی عوامی سطح پر مقبولیت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کا پیغام اور پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے پارٹی کارکنان ہماری حقیقی طاقت ہیں.
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات