وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف عوام کی فلاح و بہبود، امن وامان ،صحت کی سہولتوں کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں،شازیہ رضوان

منگل 8 جولائی 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان سے پنجاب کونسل آف آرٹ راولپنڈی کے سابق ڈائریکٹر وقار احمد نے ملاقات کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت نے اس مو قع پر اظہار خیال کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف پنجاب کیلئے انتھک محنت سے کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود امن وامان صحت کی سہولتوں اور تعلیم و دیگر ملکی تعمیر و ترقی ہماری حکومت کی کارکرگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ شازیہ رضوان سے سماجی وسیا سی شخصیت سابقہ کونسلر ملک سرور یوسی 37 سابق کونسلر یاسین لون اور سابق وائس چیئرمین سفیر کھوکھر نے راولپنڈی آرٹ کونسل میں ملاقات کی اور اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ شازیہ رضوان سے راولپنڈی ویمن چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی اورسابق ڈائریکٹر راولپنڈی آرٹ کونسل ناہید منظور نے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔