Live Updates

عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے پیدائشی شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے

عمران خان کے بیٹے پرتشدد تحریک کا حصہ بنیں گے تو گرفتارہوں گے، پھر برطانیہ کی ایمبیسی ان کو بازیاب کرائے گی اور واپس لے کرجائے گی۔ وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 8 جولائی 2025 23:20

عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے پیدائشی شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 08 جولائی 2025ء ) وفاقی مشیرسیاسی اموررانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے پیدائشی شہری ہیں، وہ یہاں کسی کو نہیں جانتے، عمران خان کے بیٹے پرتشدد تحریک کا حصہ بنیں گے تو گرفتارہوں گے۔انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیٹے برطانیہ کے پیدائشی شہری ہیں، وہ یہاں کے حالات اور کسی کو نہیں جانتے، ان کو یہاں لاکر اس کا حصہ بنانا ایسا عمران خان ہی سوچ سکتے ہیں، عمران خان کے بیٹوں کو یہاں مشکلات ہوسکتی ہیں، برطانیہ کی ایمبیسی ان کو بازیاب کرائے اور پھر واپس لے کرجائے۔

اگروہ غیرقانونی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے تو گرفتارہوں گے، 9مئی کے بعد پی ٹی آئی پر کون اعتبار کرے گاکہ خلاف ورزی نہیں کریں گے اور پرتشدد نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کو جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج کرنے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی۔ ہمارے پاس پوری خبر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، وہ جو خفیہ میٹنگ اور مشاورت کرتے ہیں تو کیا حکومت تک وہ چیزیں نہیں پہنچتی، پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کا مقصد رکھتی ہے ، بانی کے بیٹوں کو یہاں لاکر لاقانونیت کا حصہ بنانے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟جلسے جلوس احتجاج جمہوری رویے کے تحت ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی کوئی بھی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ یاد رہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کی برداشت ختم ہو چکی ہے اب وہ مزید نہیں سن سکتے، پہلے وہ امریکہ جا رہے ہیں وہاں اس رجیم کو ایکسپوز کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات