سیشن کورٹ لاہور،سابق صدر عارف علوی کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

بدھ 9 جولائی 2025 15:23

سیشن کورٹ لاہور،سابق صدر عارف علوی کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی، قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج محمد قاسم نے بدھ کے روز سماعت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ آج کل سوشل میڈیا سے متعلق معاملات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہے لہذا درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔