جالندھر، سکھ کبڈی کھلاڑی کی مسخ شدہ لاش برآمد

بدھ 9 جولائی 2025 16:52

جالندھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) پنجاب کے شہر جالندھر سے ایک 26 سالہ سکھ کبڈی کھلاڑی گربھیج سنگھ عرف بھیجا کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گربھیج سنگھ عرف بھیجا شاہکوٹ کے گاؤں باجوہ کلاں سے تعلق رکھنے والا کبڈی کا مشہور کھلاڑی تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے سکھ کبڈی کھلاڑی کے قتل پر سخت عوامی ردعمل کے خوف سے معالے کو دو روز تک چھپائے رکھا۔

کھلاڑی کی لاش اتوار کو ایک سٹور سے برآمد ہوئی تھی۔لاش دو روز بعدلواحقین کے حوالے کی گئی۔وہ ایک جم میں کام کرتاتھا۔ گھر والوںنے اسکی گمشدگی کی اطلاع پولیس کی دی تھی۔شاہکوٹ کے ڈی ایس پی اونکار سنگھ برار نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی کی موت کسی زہریلے کیڑے یا سانپ کے ڈسنے سے ہوئی ہو۔تاہم کھلاڑی کے اہلخانہ کو شبہ ہے کہ گربھیج کو قتل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :