
پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی شریعت کے مطابق مالی سہولت، دبئی اسلامک بینک کی قیادت میں تاریخی معاہدہ مکمل
بدھ 9 جولائی 2025 17:08

(جاری ہے)
واضح رہے کہ یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی ضمانتی سہولت ہے، جو بین الاقوامی اسلامی فنانسنگ کے میدان میں ایک نئی مثال قائم کرتی ہے۔
دبئی اسلامک بینک نے اس معاہدے میں واحد اسلامی عالمی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کردار ادا کیا جبکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ مشترکہ مینڈیٹ لیڈ آرینجر اور بک رنر کے طور پر بھی شامل رہا۔ اس کے علاوہ ابوظہبی اسلامک بینک، عجمان بینک اور شارجہ اسلامک بینک جیسے معروف علاقائی ادارے بھی اس میں شامل تھے۔وام کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس پیش رفت کو ملکی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد کی بحالی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے لیے شرعی اصولوں پر مبنی مالی وسائل تک رسائی کی راہیں ہموار کرتا ہے بلکہ استحکام اور پائیدار ترقی کے حکومتی اہداف کو بھی تقویت دیتا ہے۔ انہوں نے دبئی اسلامک بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کلیدی کردار کو سراہا۔اس موقع پر دبئی اسلامک بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عدنان چلوان نے کہا کہ یہ معاہدہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ شریعت کے مطابق مالیاتی ماڈل کس طرح ریاستی مالی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو سال بعد اسلامی مالیاتی منڈی میں دوبارہ متعارف کرانا اعزاز کی بات ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کو شرعی بنیادوں پر وسیع پیمانے پر سرمایہ حاصل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سٹرکچر حکومت پاکستان، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی قریبی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جو قومی ترجیحات اور مارکیٹ کی صلاحیتوں میں ہم آہنگی کی واضح مثال ہے۔ یہ معاہدہ اسلامی مالیات کے اصولوں کے مطابق حقیقی اقتصادی نتائج کی حمایت میں ایک موثر عملی ماڈل فراہم کرتا ہے۔یہ سہولت بین الاقوامی سطح پر اسلامی حکومتی فنانسنگ کا ایک تاریخی سنگ میل سمجھی جا رہی ہے جس میں علاقائی اور عالمی اداروں کی مشترکہ طاقت کو ایک مضبوط شرعی ڈھانچے میں یکجا کیا گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پالیسی گارنٹی نے اس معاہدے کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو پاکستان کی مالی اصلاحات اور معاشی استحکام پر اعتماد کا مظہر ہے۔پاکستان کے لیے یہ معاہدہ نہ صرف مشرق وسطیٰ کی مالیاتی منڈیوں میں دوبارہ شمولیت کی علامت ہے، بلکہ یہ نئے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور اخلاقی، موثر مالیاتی تعاون کا عندیہ بھی ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے شامل مالیاتی اداروں کو ترقی پذیر منڈیوں میں اقتصادی ترقی کے فروغ اور عالمی سطح پر اسلامی فنانسنگ کے فروغ کے لیے عملی اقدام کا موقع ملا ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
-
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس،ججز کے خلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.