Live Updates

لاہور میں موسلادھار بارش، 175 سے زائد فیڈر ٹرپ، درخت گرنے سے تباہی

بدھ 9 جولائی 2025 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں 175 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے باعث کئی علاقے تاحال اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔شدید بارش کے باعث نہ صرف بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی بلکہ شہریوں کو مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

سول سیکرٹریٹ میں درخت گرنے سے تین گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جن میں ایک پولیس موبائل اور دو نجی گاڑیاں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ نے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور بجلی کے تنصیبات سے دور رہیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات