اوکاڑہ ،مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 بین الاصوبائی ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے

بدھ 9 جولائی 2025 22:41

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 بین الاصوبائی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی. جو صوبہ سندھ اور پنجاب میں درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث پائے گئی. پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقے پیر دی ہٹی کے قریب پولیس مقابلہ کے دوران 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے .

ڈاکوں کی شناخت سمیر اور علی حسنین کے ناموں سے ہوئی دونوں ڈاکو اقدام قتل اور ڈکیتی راہزنی جیسے 20 سنگین جرائم میں ملوث نکلے بین الاصوبائی ڈاکوں پر صوبہ سندھ اور پنجاب میں مقدمات تھے . ہلاک ہونے والے ڈاکو کراچی ، لاہور اور پاکپتن کے مختلف تھانوں میں ریکارڈ ہولڈر تھے ڈاکوں سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد پولیس زرائع کے مطابق 4 مسلح ڈاکوں نے 38 ڈی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینی.

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او فخر حیات اور انکی ٹیم نے فوری رسپانڈ کیا .ڈاکوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جب کہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے ڈاکووں کی تلاش کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دیپالپور سرکل کی بھاری نفری موقع پر موجود ، سرچ آپریشن جاری -ڈاکوں کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں. پولیس نے تفشیش شروع کردی ہے�

(جاری ہے)