بھارتی ایئر فورس کا جیگوار لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، دو افراد زخمی

بدھ 9 جولائی 2025 22:46

بھارتی ایئر فورس کا جیگوار لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، پائلٹ ..
جے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بھارتی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ ریاست راجستھان کے ضلع چورو کے بھانودا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی چینل ’این ڈی ٹی وی‘ نے خبر دی ہے کہ طیارے نے سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھری تھی اور یہ دوپہر تقریباً ایک بج کر 25 منٹ پر بھانودا گاؤں کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

حادثے کے مقام کے ارد گرد انسانی جسم کے اعضا بکھرے ہوئے پائے گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارے میں سوار پائلٹ شاید زندہ نہ بچ سکا ہو۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیںجنکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کی خبر کے مطابق گزشتہ 30 سال میں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہارچکے ہیں۔بھارت میں اس طرح کے حالیہ پے در پے حادثات اسکے فضائی نظام کی کمزوریوں، ناقص پائلٹ تربیت اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہیں۔