مودی راج میں بھارت لسانی و مذہبی نفرت کی لپیٹ میں

مودی کے بھارت میں گا رکشکوں کی غنڈہ گردی کے بعد اب لسانی دہشتگردی عام ہو چکی ہے،بھارتی ٹی وی

بدھ 9 جولائی 2025 22:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)مودی کا بھارت لسانی تفرقات میں بٹ گیا، انتہا پسند مودی نے بھارت کو لسانی، مذہبی اور طبقاتی خانہ جنگی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔مودی کے بھارت میں گا رکشکوں کی غنڈہ گردی کے بعد اب لسانی دہشتگردی عام ہو چکی ہے۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے مہاراشٹر نوینرمن سینا(ایم این ایس)کے غنڈوں نے مراٹھی نہ بولنے پر فوڈ اسٹال والے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

علاقے کے تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نفرت اور تشدد کے ذریعے مراٹھی اجارہ داری اور ہندوتوا نظریے کا پرچار کرتی ہے۔ لسانی تعصب اور مذہبی جنونیت راج ٹھاکرے کی سیاست کا بنیادی محور رہا ہے، جسے اب کھلے عام اپنایا جا رہا ہے۔مودی راج نے ایسا سازگار ماحول فراہم کیا جہاں ایم این ایس جیسی شدت پسند پارٹی زبان کی بنیاد پر کھلے عام ظلم و زیادتی کر سکے۔آج کا بھارت لسانی غنڈہ گردی، مذہبی جنونیت اور ذات پات کے زہر میں ڈوب چکا ہے۔ بھارت میں ہندوتوا کا جنون اب گائے، اذان اور جے شری رام کے نعروں سے آگے بڑھ کر لسانیت پر آچکا ہے۔