Live Updates

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت اوقاف ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 9 جولائی 2025 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری کی زیر صدارت ایوان ِ اوقاف میں اوقاف ڈویلپمنٹ کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخآری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شرائنز ڈویلپمنٹ پروگرام،پنجاب کے مزارات و مساجد کی تعمیر و ترقی کیلئے ایک انقلابی قدم ہے۔

رواں مالی سال میں اوقاف کے لیے تین ارب سے زائد کے ترقیاتی بجٹ کی فراہمی لائق تحسین ہے۔وزیراعلی کے ویژن کی روشنی میں صوبہ بھر کے مزارات پر ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہحکومت پنجاب نے مزارات و مساجد کی تجدیدو تزئین کو یقینی بنا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف کو اے ڈی پی میں اوقاف کی 38نئی سکیموں کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ مزارات و مساجد کے ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کیلئے ڈویژنل سطح پر ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مساجد و مزارات کی تعمیر و ترقی کے پروگرام میں صوبہ بھر کی تمام ڈویژنز و اضلاع شامل ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نبیلہ جاوید، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی سیکرٹری اوقاف عامر شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف آصف اعجاز، حافظ محمد یوسف، چوہدری طاہر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز اوقاف حافظ محمد جاوید شوکت،قاضی عبد الرزاق، ہیڈڈرافٹسمین صدر دفتر محمد ثقلین،ڈرافٹسمین صدر دفتر سید اطہر علی اور اوقاف انجینئرنگ ونگ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اوقاف کی 10جاری سکیموں کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کی کل تعداد 48ہوگئی ہے، جس میں اوقاف کے سالانہ ڈویلپمنٹ بجٹ میں ساتھ پنجاب کی 13ترقیاتی سکیمیں دربار حضرت سخی زین العابدین ملتان، دربار حضرت سلطان احمد قتال ملتان، دربار حضرت موسی پاک شہید ملتان، مدرسہ جامعہ رحمانیہ اللہ داد ٹرسٹ جہانیاں خانیوال،مزار حضرت صد روالدین ڈیرہ غازی خان، دربار حضرت پیر عادل، دربار حضرت سیدن شاہ ولی ، دربار حضرت سخی سرور ڈیرہ غازی خان، دربار حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن، مدرسہ تعلیم القرآن بہاولپور،در بار حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی بہاولپور، دربار حضرت نور محمد مہاروی بہاولپور،جامع مسجد میانوالی، دربار حضرت موسی نواب سنجروال رحیم یار خان، نارتھ پنجاب کے 10تعمیراتی منصوبے،جس میں مرکزی جامع مسجد ریلوے روڈ منڈی بہا الدین، دربار حضرت شاہ دولہ ولی گجرات، دربار حضرت خواجہ معصوم شاہ موہری شریف گجرات، دربار حضرت حسن شاہ گجرات، دربار حضرت بابا نور شاہ منڈی بہا الدین، دربار حضرت شاہ سفیر جہلم، مرکز جامع مسجداشرفیہ گول چوک سرگودھا، اونچی مسجد باغیچی چوک گوجرانوالہ،در بار حضرت امام علی الحق سیالکوٹ، جامع مسجد شاہی چنیوٹ اور سینٹرل پنجاب کے 15ڈویلپمنٹ پروگرمز،جن میں دربار حضرت نولکھ ہزاری فیصل آباد، دربار حضرت نور شاہ ولی فیصل آباد، دربار حضرت پیر عبد الرحمن احمد پور سیال جھنگ، مزار حضرت بی بی پاکدامناں پروچ روڈ،ٹوائلٹ بلاک، لنگر خانہ، پارکنگ ایریا،دربار حضرت شاہ کمال لاہور،دربار حضرت شاہ عبد المعالی لاہور، دربار حضرت پیر مکی لاہور، دربار حضرت درس بڑے میاں لاہور، دربار حضرت حسن شاہ ولی ، جامع مسجد گلاب شاہ ولی، ایوان ِ اوقاف بلڈنگ، دربار حضرت شاہ چراغ لاہور، جامع مسجد داتا دربار میں جدید ایئرکنڈیشن کی تنصیب، دربار حضرت نیک مرد قصور اورجامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ سمیت صوبہ بھر کے دیگر مزارات و مساجد کی تعمیر نو، تزئین و مرمت،اپ گریڈیشن، ریسٹوریشن، رینویشن اور کنزرویشن و دیگر امور شامل ہیں۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات