
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ، تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ
بدھ 9 جولائی 2025 23:05
(جاری ہے)
ممبر پاور، ممبر واٹر، جنرل منیجر تربیلا ڈیم پراجیکٹ، جنرل منیجر(پاور) تربیلا، جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے پراجیکٹ منیجرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دورے کے موقع پر وفاقی وزیر نے منصوبے کے اہم حصوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان سائٹس میں پاور ان ٹیک، پین سٹاک، پاور ہاس اور کنیکٹنگ ٹنل شامل ہیں۔ وفاقی وزیر کو تمام سائٹس پر بریفنگ دی گئی اور انہیں اہم اہداف کی ٹائم لائن کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ منصوبیکی تمام 7 سائٹس پر تعمیراتی کام تسلی بخش رفتار کے ساتھ جاری ہے جبکہ منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شیڈول ہے۔منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے وفاقی وزیرنے پراجیکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ تربیلا کاپانچواں توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے ورلڈ بنک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے۔ منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار 530 میگا واٹ ہے۔اپنی تکمیل پر یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطا ایک ارب34 کروڑ70لاکھ یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کرے گا۔ منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ڈرگ فری پنجاب،راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف موثرکریک ڈاؤن
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مروت قومی جرگہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
خیبرپختونخوا بے پناہ قدرتی وسائل، تاریخی ورثے اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال صوبہ ہے، فیصل کنڈی
-
حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے، معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
وزیراعلی پنجاب کا شاندار اقدام،پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم
-
گردوغبار کے طوفان نہ صرف انسانی صحت بلکہ ماحولیاتی نظام کیلئے بھی سنگین خطرہ ہیں، گورنر سندھ
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کابورڈ اجلاس ، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا
-
ریت اور مٹی کے طوفان ماحولیات، معیشت اور انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
-
امید ایسا جذبہ جو آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے، مریم نواز
-
پنجاب کے شہریوں کو مارا جاتا ہے تو انسانی حقوق کے چیمپئنز کو نیند کی گولی مل جاتی ہی: عظمیٰ بخاری
-
صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کاٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دور،سنگین غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.