Live Updates

عمران خان اوربشریٰ بی بی پرمظالم کی انتہا ہو چکی ہی: مسرت جمشید

بدھ 9 جولائی 2025 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، انہیں نہ کپڑے فراہم کیے جا رہے ہیں، نہ ایکسرسائز کی اجازت ہے، حتیٰ کہ ٹی وی اور اخبارات کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مسرت جمشید چیمہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6×8 فٹ کے سیل میں قید رکھا جاتا ہے۔ اسی طرح بشریٰ بی بی کو بھی گریس ملا پانی پینے کے لیے دیا جا رہا ہے جس کے باعث ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بندش سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے اور کئی ہفتوں سے وکلاء کو بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس سنگین خلاف ورزی پر حکومت کو ایک دن جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات جتنی بھی طویل ہو، اختتام عوام کی جیت پر ہی ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات