وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب پاک امریکہ تجارتی مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکہ روانہ

پیر 28 جولائی 2025 22:15

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب پاک امریکہ تجارتی مذاکرات کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب پاک امریکہ تجارتی مذاکرات کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین ٹریڈ ڈائیلاگ پر فیصلہ کن بات چیت متوقع ہے جس سے باہمی تجارتی معاہدے کی راہ ہموار ہو گی۔

(جاری ہے)

اس معاہدے سے دونوں معیشتوں کو فائدہ پہنچے گا اور معاشی روابط کو وسعت ملے گی۔امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ پاکستان دو طرفہ تجارت کو روایتی و غیر روایتی شعبوں خصوصاً آئی ٹی، معدنیات اور زراعت تک وسعت دینے کا خواہاں ہے۔وزیر خزانہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط معاشی شراکت داری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔