اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے پشاور کے بزرگ سیاح سے نوسرباز ایک لاکھ روپیہ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر گیا

بدھ 9 جولائی 2025 23:19

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)مری سنی بنک میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے پشاور کے بزرگ سیاح سے نوسرباز ایک لاکھ روپیہ اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر گیا،پشاور نمک منڈی کے رہائشی بزرگ سیاح محمد ایوب جو اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کیلیے گیے تو نوسرباز ٹکر گیا،اور بزرگ شہری کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپیہ کی ٹرانزیکشن اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی،بزرگ شہری پیسے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر ہونے پر شدید پریشان ہو گیا،شام گئے بزرگ شہری محمد ایوب مری پولیس کے پاس درخواست دینے کی تیاری میں تھا،نوسرباز بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ بھی لے اڑا،مبینہ طور پر اطلاع ملی ہیکہ دیگر بھی کچھ افراد کے ساتھ اسی اے ٹی ایم پر گزشتہ دن نوسرباز واردات کرتا رہا۔۔

متعلقہ عنوان :