بحرین ،ایک شخص نے دریائے سوات میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

بدھ 9 جولائی 2025 19:55

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سوات کے علاقے بحرین میںایک شخص نے دریائے سوات میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ اس سے قبل متوفی کے دوبھائیوں نے بھی دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ ایس ایچ اوتھانہ بحرین ظاہر شاہ کے مطابق ملک شیر زادہ عرف شیرو ولد طوطا نے بحرین میں مسجد کی تیسری منزل سے دریا میں چھلانگ لگادی ۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو آگاہ کیا، جس پر ادارے کی واٹر ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو اہلکاروں نے مقامی پولیس کی مدد سے فتح پور کے مقام سے لاش نکال کرمدین اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اس سے قبل ان کے دو بھائیوں حبیب اللہ اور مصطفی کمال نے بھی خودکشی کرلی تھی ۔