علامہ اختر حسین نسیم کے بیٹے ٹریفک حادثہ میں وفات پا گئے

بدھ 9 جولائی 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وفاق علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ اختر حسین نسیم کے جواں سال بیٹے مولانا اعجاز حسین جعفری ٹریفک حادثہ میں وفات پا گئے۔مرحوم کی نماز جنازہ ٹمبر مارکیٹ قبرستان میں علامہ سید محمد تقی نقوی نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

جس میں علامہ رمضان توقیر،عابد رضا گیلانی،بشارت عباس قریشی،علامہ غضنفر علی حیدری،علامہ سید کاشف ظہور نقوی،علامہ مجاہد عباس گردیزی،مشتاق حسین،علامہ عامر عباس ہمدانی،الفت رضا حیدری،ذاکر اہلبیت زوار نیازگل ناصر ،ڈاکٹر شفقت رضا قریشی،محمد افضل خان،سبطین صدیقی،ثقلین صدیقی ،انصار حسین صدیقی،ندیم صدیقی سمیت معززین علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کے شرکاء نے مولانا اعجاز حسین جعفری کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم کی قل خوانی 11 جولائی بروز جمعۃ المبارک بوقت صبح 9 بجے امام بارگاہ باب الحوائج ٹمبر مارکیٹ میں ہوگی۔ مرحوم نے بیوہ سمیت دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں ۔