Live Updates

پی ٹی آئی شمالی پنجاب نے ’عمران خان آزاد کرو‘ تحریک شروع کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی

بدھ 9 جولائی 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب نے "عمران خان آزاد کرو" تحریک شروع کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود نے پیٹرن انچیف عمران خان کی رہائی کے لیے شمالی پنجاب کے ہر ضلع میں مانیٹرنگ، موبلائزیشن اور کو آرڈینیشن ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ضلعی قیادت کے ساتھ مل کر تحریک کے سلسلے میں بھرپور عوامی مہم چلائیں گی _پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود کی صدارت میں شمالی پنجاب کے عہدے داران کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان ازاد کرو تحریک پانچ اگست کو شروع کی جائے گی جس کے لیے شمالی پنجاب کے ہر ضلع و تحصیل میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم کے لیے اٹک اور تلہ گنگ میں ملک یاسر پتوالی، فیاض تبسم اور یاسر جمال قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میٹروپولیٹن میں ملک عظیم، طیبہ راجہ، مسلم شہزاد، راولپنڈی شہر میں زبیر خان ،وجاہت قیوم عباسی، پروین رحمانی اور حافظ زاہد، مری میں سردار منصور، حسنین سنبل جہلم میں فرخ محمود سیال ،رضوان دانی، محمد افضل، چکوال میں افتاب احمد ساہی ،ملک حماد احتشام کیانی، میانوالی میں غلام دستگیر ،ساجدہ بیگم، خوشاب میں ارسلان منچ ،زوہیب عمر ،سرگودھا میں انصر اقبال ہراج، طاہر عزیز باجوہ، سرگودھا میٹروپولیٹین میں ذیشان احمد رانجھا بھکر میں انصر اقبال ہراج ،فرخ محمود سیال ،نصیر احمد نصریوی قیادت کریں گے اور تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا اور ڈور ٹو ڈور مہم شروع کی جائیگی اور عوامی رابطہ کاری مقامی ایم این ایز، ایم پی ایز،ٹکٹ ہولڈر اورتنظیم کے عہدے داران کی قیادت میں کی جائے گی ،اس سلسلے میں مقامی ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ٹاسک سونپے گئے ہیں کہ وہ عوامی رابطہ مہم کے ساتھ ساتھ عوامی طاقت کا بھی مظاہرہ کریں اس حوالے سے پارٹی کے تمام ونگز کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اجلاس میں طے پایا گیا کہ اس حوالے سے ہر ضلع اور تحصیل کی رپورٹ شمالی پنجاب کے نامزد کردہ نمائندوں کو بھجوائی جایا کریں گی اس کی تفصیلی مانیٹرنگ کی جائے گی اور مفصل رپورٹ صدر شمالی پنجاب پی ٹی ائی کی جانب سے اعلی قیادت کو بھجوائی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات