احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

بدھ 9 جولائی 2025 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) سائیٹ اے پولیس نے منگھوپیر روڈی ولیکا ہسپتال کے قریب پانی کی قلت پر عوامی احتجاج کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک مسلح ملزم کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پٹھان کالونی کے عوام منگھوپیر روڈ پر پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ ایک شخص امجد سعید ولد خان سعید نے عوام میں اشتعال پھیلانے کے لیے اپنے پستول سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی،جس کی وجہ سے عوام نے ملزم سے مارپیٹ شروع کردی ۔

پولیس نے موقع پر ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔