Live Updates

متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد

ادارے چوکنگ پوائنٹس کے خاتمہ اور شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کے لئے مربو ط کوششیں کریں ڈپٹی کمشنرز اپنا کردار ادا کریں کمشنر کراچی

بدھ 9 جولائی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقدہوا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ڈپٹی کمشنرز بلدیہ عظمی پی ڈی ایم اے ٹاون ایڈمنسٹریشنز کنٹونمنٹ بورڈز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کے الیکٹرک نے متوقع بارشوں سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبے بنا لئے ہیں ۔

افسران نے اجلاس کو ہنگامی منصوبوں کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا اجلاس نے برساتی نالوں کی صفائی اور چوکنگ پوائنٹس کو ختم کرنے کے لئے ترجیحی کوششیں کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنرز اداروں کی مدد اور رہنمائی کریں گے یقینی بنائیں گے کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں رکاوٹیں دور ہوں شاہراہوں پر پانی جمع نہ ہو اور شہریوں کی مدد اور انھیں دشواریوں سے بچانے کے لئے فوری نوعیت کی مدد فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

۔ سڑکوں اور شاہراہوں سے بارش کا پانی نکالنے کے لئے بلدیہ عظمی پی ڈی ایم اے اور دیگرمتعلقہ اوربلدیاتی ادارے مربوط کوششیں کریں گے۔ بارش میں ٹریفک دشواریوں سے شہریوں کو بچانے اور ٹریفک روانی اور ٹریفک مینجمنٹ کے لئے ٹریفک پولیس خصوصی اقدامات کرے گی۔۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ نالوں کی صفائی کے کام میں حائل رکاوٹیں ان کے درمیان رابطہ کے فقدان کو دور کرنے میں اداروں کی مدد کریں۔

بلدیہ عظمی نے اجلاس کو بتایا کہ بلدیہ عظمی کے تحت 45 برساتی نالوں پر کام کیا جا رہا ہے اس وقت پچاس فیصد سے زائد نالوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر نالوں میں چار سو سے زاید مقامات پر چوکنگ پوائنٹس ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں برساتی نالوں کی صفائی کی کارکردگی کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نشیبی مقامات انڈر پاسز اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کی روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ مربوط کوششیں کی جائیں گی ڈپٹی کمشنرز، بلدیہ عظمی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ٹان ایڈمنسٹریشن کے تعاون اور رابطہ سے ہر جگہ کے لئے مطلوب ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں بلدیہ عظمی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں نے دستیاب پمپسں اور مشینری اور عملہ کی فراہمی کی تفصیلات سے کمشنر کو اآگاہ کیا۔جلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو، ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو،سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے ایم سی عبدالحنان بھٹو، مینجگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید پی ڈی ایم اے لوکل گورنمنٹ۔کنٹونمنٹ بورڈز کے ڈی اے اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اجلاس کو متوقع بارشوں سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔دیگر ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بریفنگ دی
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات