ٴ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کے حقوق پر شب خون مانے کی اجازت نہیں دے گی۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کے حقوق پر شب خون مانے کی اجازت نہیں دے گئی۔آ ٹھارہویں آئینی ترمیم کو مسخ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔خیبرپختونخوا کی بجلی ،گیس ور معدنیات پر صوبے کی عوام کا حق دلواکر دم لے گئے۔

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

این ایف سی ایوارڈ کی ادایگی صوبے کا حق ہے مگر خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈکا جائز حصہ بھی نہیں دیا جارہا ۔صوبے کے حقوق کے لیے تحریک چلانے کے لیے کارکن متحدہوجائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے آگاہی مہم مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کے حوالے سے ویلج کونسلز تارو،جبہ خالصہ اور قاسم کلے میںجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر غیور خٹک،تحصیل پبی صدر حاجی زرعلی،عباس خان غازی،حاجی جہانزیب،گوہر خان،ریاض خان حاجی سعید اللہ، احسان اللہ اور ملک اجمیر،بھی موجود ہیں۔