ٴْڈاکٹر الیاس سید نے عدالتِ عالیہ کے حکم پر پیراپلیجک سنٹر پشاور کا چارج دوبارہ سنبھال لیا

بدھ 9 جولائی 2025 21:25

۳پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)پیرا پلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اپنے فرائض منصبی دوبارہ سنبھال لیئے ہیں۔ انہیں ریٹائرمنٹ سے پہلے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے بورڈ آف گورنرز نے مزید چار سال کی مدت کیلئے اپنے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر الیاس سید مشی گن بورڈ سرٹیفائیڈ فزیکل تھراپسٹ ہیں اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں دس سال خدمات کے بعد قومی جذبے کے تحت پیراپلیجک سنٹر پشاور سے منسلک ہو گئے ہیں۔

انکی زیرنگرانی ادارے نے افراد باہم معذوری کی بحالی کے ضمن میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ چند بستروں کے سنٹر سے بدل کر ایک خودکفیل اور جامع تدریسی پیراپلیجک بحالی مرکز بن گیا ہے جہاں علاج اور بحالی بالکل مفت ہونے کے باوجود ادارہ اپنے 45 فیصد اخراجات غیر حکومتی ذرائع سے پورے کرتا ہے۔