ٴ مظلوم عوام کوانصاف اورحقوق کی فراہمی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ٴْ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ

بدھ 9 جولائی 2025 21:35

ٌکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کیساتھ اسلام آبادکے حکمرانوں کی زیادتیوں ،لوٹ مار ،حقو ق نہ دینے ،وسائل ومعدنیات پرقبضے ،لاپتہ افرادکی عدم بازیابی ،بارڈربندش ،ناجائزچیک پوسٹوں کے خلاف لانگ مارچ کرکے بلوچستان کی آوازبنے گی مظلوم عوام کوانصاف اورحقوق کی فراہمی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی آج ہم محفوظ ہیں نہ ہمارے بچے اوروسائل محفوظ ہیں ۔

ظالموں لٹیروں کا راستہ روکھنا وقت کی اہم ضرورت اورمسائل کے حل کی راہ ہے نوجوان وعوام حق دوبلوچستان مہم کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوامیںکیا اسلام آباد کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیداراورحقوق لینے کیلئے 25جولائی اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوگا لانگ مارچ میں بلوچستان کے تمام علاقوں کے جوان علماء کرام اورہرطبقہ فکر کے لوگ شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

امرائے اضلاع ذمہ داران حق دوبلوچستان مہم،اسلام آباد لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے منظم جدوجہدتیزکریں ہم بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں خواتین سمیت ہرمظلوم کوحقوق دلائیں گے عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے اسٹبلشمنٹ وحکومتی بدعنوانی کی وجہ سے منشیات بدعنوانی عام ظلم ناانصافی کابازارگرم ہے شہری محفوظ ہیں نہ دیہات وشاہراہ محفوظ ہیں نہ سکول کے بچے محفوظ ہیں بدی ظلم ناانصافی منظم اندازمیں میں جاری ہیں۔

ان حالات خاموشی جرم ومجرمین اورظالموں کومددوتعاون فراہم کرنے کے مترادف ہیں۔ہمارے سکول بچوں کو قتل ،نوجوانوں کواغواء،بہنیں قید میں نوجوان پر کاروبار وتعلیم کے دروازے بند کرکے بزرگوں کو چیک پوسٹوں پر بے عزت کرکے ہمیں کس طرف لیکرجایاجارہاہے ۔ اگرہم نے ظلم ناانصافی بدعنوانی کے خلاف جدوجہدمنظم وتیزنہیں کیاتوحالات مزیدخراب ہوں گے ہم محفوظ ہوں گے نہ ہمارے وسائل جان ومال محفوظ ہوں گے منظم اندازمیں بلوچستان کے وسائل معدنیات پرقبضے کی سازش ہورہی ہیں بلوچستان گوادرکے نام پرسی پیک بنایاگیاہے دیگرعلاقوں میں سی پیک کے نام پربڑے بڑے میگاپراجیکٹس مکمل ہوگیے موٹروے سفرکی جدیدسہولیات ترقیاتی پراجیکٹس مکمل مگربلوچستان ان ثمرات یاتومحروم یاپھرچیک پوسٹ تھانے چوکیاں بنائی گئی ہیں اہل بلوچستان کوترقی وخوشحالی سے محروم کرکے نفرتوں تعصب احساس محرومی میں اضافہ کردیاگیاہے دوسری جانب اسی محرومی کے خلاف جمہوری احتجاج کوجرم بنادیاگیاہے بلوچستان کوقیدخانہ اورعوام کوقیدی بنادیے گیے ہیں بلوچستان کے عوام کوحقوق ترقی عزت احترام روزگارتجارت سے محرومی کے خلاف ہم نے حق دوبلوچستان مہم شروع کردیاہی#