!ڈسٹرکٹ پشین میں نئی ہائیر ایجوکیشن می دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور سب کیمپس میں طلبا و طالبات کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے،جعفر خان مندوخیل

بدھ 9 جولائی 2025 22:35

qکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈسٹرکٹ پشین میں نئی ہائیر ایجوکیشن می دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور سب کیمپس میں طلبا و طالبات کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہی. ضرورت اس بات کی یونیورسٹی کیلئے مستقبل کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب آراضی فراہم کی جائی.

اسی تناظر میں ہم نے طے کیا ہیں کہ بڑی اراضی فراہم کر کے دو میل اور فیمیل کیمپسز کے قیام کو عمل میں لایا جائی.

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پشین میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب کیمپس کے دورے کے موقع پر کیا. صوبائی وزرا میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظہور بازئی اور ڈائریکٹر سب کیمپس ڈاکٹر نقیب اچکزئی اور ڈین فیکلٹی ڈاکٹر ایوب بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھے، اس موقع پر گورنر نے کہا کہ آپ سب کیمپس میں اسٹوڈنٹس کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جدید عہد کے تقاضوں کے مطابق نئی ٹیکنالوجیز اور خاص طور سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو اختیار کیا جائے۔