پیرس ،1982میں یہودیوں کے ریستوران پر حملے کا مقدمہ چلانے کی تیاری

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)فرانس میں ایک پراسیکیوٹر نے 43 سالہ پرانے واقعے کے سلسلے میں چھ افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ چلانے کی دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کا یہ مبینہ واقعہ اگست 1982 میں یہودیوں کے ریستوران پر حملے کی صورت پیش آیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گولڈن برگ نامی ریستوران پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم بیس زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کو فرانس میں بہت خوفناک مانا گیا کہ جنگ عظیم دوم کے بعد فرانس میں یہ اس وقت تک سب سے بڑا بم دھماکے اور فائرنگ کا واقعہ تھا۔