Live Updates

سرگودھا اور گردونواح سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش اور شدید آندھی سے 3 افرادجاں بحق ،22 شدید زخمی

جمعرات 10 جولائی 2025 11:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سرگودھا اور گردونواح سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش اور شدید آندھی سے 3 افرادجاں بحق اور 22 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا اور گردونواح سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش اور شدید آندھی میں شیخوپورہ کے علاقہ مرزا ورکاں میں چھت گرنے سے 2 بچے 2 سالہ ارحم،5سالہ حرم جاں بحق اور 2 زخمی، ہو گے۔

وہاڑی کے علاقہ 23WB،مسلم ٹان سٹاپ،19WB اور 57WB میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگے جبکہ چک نمبر59WB میں سولر پلیٹیں گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا اور سرگودھا ریجن کے علاقہ بھکر میں لنک روڈما ہنی حیدر آبادسٹی منکیرہ میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا،ڈیرہ غازی خان کے علاقہ پیگ سٹی میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے،اٹک کے علاقہ بابو چوک چونگی نمبر 7 میں موسلادھار بارش اور اربن فلڈنگ سے فیملی کے گھر میں پھنس جانے میں 6 افراد زخمی ہوئے،لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں بارش کے باعث بائیک سلپ ہونے،نیو راوی پل میں بارش کے باعث گرنے،علی رضا آباد اوروحدت کالونی میں بائیک سلپ ہونے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے اور کشمیری گیٹ میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا، آشیانہ روڈ پر ٹی آر گارڈر کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا،اچھرہ گنج بخش چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

(جاری ہے)

تاہم زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات