کراچی‘ پولیس کا برطرف سپاہی ڈاکوؤں کی لوٹ مار میں مزاحمت کے دوران زخمی

حمزہ سیال کسی شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سال 2016 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا

جمعرات 10 جولائی 2025 12:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 22 میں فائرنگ سے پولیس کا برطرف سپاہی زخمی ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد زخمی شخص حمزہ سیال نے خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا اور متضاد بیانات دیے جس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی کے افسران معلومات حاصل کرنے کے لیے جناح اسپتال پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جہاں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ حمزہ سیال گذری تھانے میں تعینات تھا جسے کسی شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں سال 2016 میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا اور وہ 2024 میں ہی جیل سے آیا ہے۔

زخمی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی 10 محرم کو شاہ لطیف ٹاو?ں سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی جس کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی تھی اور اپنی موٹر سائیکل کی معلومات کے لیے تھانے گیا تھا۔حمزہ سیال کے مطابق واپسی پر ڈاکوو?ں نے لوٹ مار کے دوران مجھ سے پرس اور موبائل فون چھین لیا جب کہ دوسری خریدی گئی نئی موٹر سائیکل چھننے سے بچ گئی۔