امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے اموات بڑھ کر 120 ہو گئیں

جمعرات 10 جولائی 2025 12:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب کے باعث اموات بڑھ کر 120 ہو گئیں۔ متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مقامی حکام تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیکساس کی صرف ایک کائونٹی کیر میں جمعہ کو آنے والے سیلاب کے باعث 96 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے بیان میں کہا کہ لوگوں کی مددد کے لئے 2200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے طوفانوں سے آنے والی سیلابی صورتحال وسطی ٹیکساس، ہل کنٹرری ،بگ کنٹری اور کونچو ویلی سمیت ریاست کے متعدد علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقے میں اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔