پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد علیم اختر کی سپریم کورٹ میں تعینات

جمعرات 10 جولائی 2025 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد علیم اختر کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ایک سال کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

محمد علیم اختر اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس افسر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب وہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں گریڈ 20 میں چیف انٹرنل آڈیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔یہ تبادلہ 9 جولائی 2025ء کو جاری کیے گئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے باقاعدہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں آیا۔