مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان کے نظریات کے راستے پر سفر جاری رہے گا،سمعیہ ساجد

مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے آزادکشمیر میں ایک باوقار حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا

جمعرات 10 جولائی 2025 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن و ٹکٹ ہولڈر ویلی 6 سمعیہ ساجد اور صوبائی صدر مسلم کانفرنس کے پی کے ویلی 6 خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان کے نظریات کے راستے پر سفر جاری رہے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کاحصہ بنے گا۔

مجاہداول سردار عبدالقیوم خان اسلام،نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی کے وکیل اور ترجمان تھے۔انہوں نے ان نظریات پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنی پوری زندگی ان نظریات کی ترویج اور قوم کی فکری لام بندی کیلئے وقف کی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجاہداول کی سالانہ برسی میں شرکت کے بعد میڈیا کے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں کہا کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان نے آزادکشمیر میں ایک باوقار حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے عوامی حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

مجاہد اول نے ڈوگرہ استبداد کے خلاف علان جہاد کرکے کشمیری عوام کے جذبات کی ترجمانی کی تھی اور آج بھی کشمیری عوام اسی راستے پر چل رہے ہیں۔نوجوانوں کو مجاہداول کے نظریات اور جہد مسلسل کا مطالعہ کر کے اسے مشعل راہ بنانا چاہیے۔ آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس مجاہد اول کے نظریات کی شمع لیے آزادی کشمیر کے مقاصد کی تکمیل کیلئے آج بھی کوشاں ہے۔

مجاہد اول ایک تاریخ ساز،انقلابی شخصیت ایک مذہبی روحانی شخصیت کے حامل تھے۔ مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان جیسی تاریخ ساز،ہمہ جہت اور دوراندیش شخصیات نہ صرف صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں بلکہ ان کی تعلیمات،افکار ونظریات کے ساتھ صدیوں پرمحیط ہوتے ہیں۔ مجاہد اول نے کشمیری مسلمانوں کو متحد کر کے آزادی کشمیر کی مسلح جدوجہد شروع کی اور نیلہ بٹ کے تاریخ ساز مقام پر ڈوگراہ کیخلاف علم بغاوت بلند کیا۔

مجاہد اول نے تحریک آزادی کشمیر،نظریہ الحاق پاکستان و استحکام پاکستان میں ریاست میں تعمیروترقی کی عظیم جدوجہد کاآغاز کیااور اس جدوجہد کو صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس اس لحاظ سے خوش نصیب ہے کہ اسے تقریبا60سال تک مسلسل مجاہد اول کے مدبرانہ،مومنانہ اور بے مثال قیادت سے استفادہ کاموقع ملا۔ 23اگست 1947کونیلہ بٹ کے مقام سے جہاد آزادی کاآغاز کیا اور اس کی قیادت کے مرحلے سے لے کرمسلم کانفرنس کے صدر سپریم ہیڈ اور آزادکشمیرحکومت ریاست جموں وکشمیر کے صدر وو زیراعظم کی حیثیت سے مجاہد اول کی شاندار اور تاریخ ساز کارکردگی باشندگان ریاست کیلئے مشعل راہ اور اس خطہ کی تاریخ کے ماتھے کاجھومر ہے۔