پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کرنے والے اپوزیشن ارکان کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرادی گئی

تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی کے چیف وہپ حاجی رانا محمد ارشدایم پی اے اور دیگر ارکان اسمبلی نے جمع کرائی

جمعرات 10 جولائی 2025 14:50

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پنجاب اسمبلی کے چیف وہپ رانا محمد ارشدایم پی اے اور دیگر ارکان اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے اپوزیشن اراکین کیخلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی،جس میں کہا گیا ہے کہ ہنگامہ آرا ئی کرکے اپوزیشن اراکین نے پوری اسمبلی کا وقار مجروح کیا، بعض اپوزیشن اراکین نے اسپیکر کی رولنگ اور اختیارات کو چیلنج کیا،ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی، اپوزیشن اراکین نے غیر پارلیمانی،غیر مہذب اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے،اپوزیشن اراکین نے ایوان میں دھکم پیل کی،اپوزیشن اراکین نے دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہوئے حکومتی بنچوں کی طرف بڑھنے کی کوشش کی،اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر حکومتی بنچوں کی طرف پھینک دیں،ہماری استدعا ہے کہ یہ تحریک استحقاق کمیٹی کے سپردی کی جائے۔