Live Updates

بی این پی کا بلوچستان میں جبری گمشدگی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

جمعرات 10 جولائی 2025 17:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) بی این پی کا بلوچستان میں جبری گمشدگی اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں خواتین کی بے حرمتی و جبری گمشدگی، انسانی حقوق کی پامالی، سیاسی کارکنان کے قتل، مسخ شدہ لاشوں اور سردار اسد اللہ مینگل و سردار گورگین مینگل کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس گلاب جان مینگل، نظیر احمد کھوسو، علی نواز مینگل، محمد ہارون ابڑو، بازید بلوچ، نصیب اللہ لہڑی کی قیادت میں نکالا گیا، ریلی کے شرکاء نے بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باوجود شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور نعریبازی کی، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرمی اور بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باوجود کارکنان نے بلوچستان میں ہونے والے مظالم کے خلاف جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج کرایا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کو سازش کے تحت خراب کیاجارہا ہے، سیاسی قائدین پر جھوٹے مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور خواتین کی بے خرمتی و جبری گمشدگی کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات