مسئلہ کشمیر عالمی توجہ کا متقاضی ہے، جی این میر

جمعرات 10 جولائی 2025 19:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء) ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام این میر نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ایک جاندار کردار ادا کریں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ، ایسا کیا گیا تو اسکے سنگین نتائج نکلیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو فراموش کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، یہ قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ ڈاکٹر میر نے کہا کہ کشمیری 1947 سے بھارتی قبضے کے تحت وحشیانہ جبر برداشت کر رہے ہیں۔ بھارت مقبوضہ علاقے میں نسل کی مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کی جسکا واحد مقصد کشمیریوں کی شناخت کو نقصان پہنچانا ہے ۔

تاہم کشمیری بھارت جبر و ستم کے باوجود اپنی مزاحمت عزم وہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر میر نی13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان شہداء نے حق و انصاف کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے ان عظیم شہداء کے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔