رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ، مودی سرکار کا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب

جمعرات 10 جولائی 2025 21:29

رافیل طیاروں کی تباہی پر بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا ، مودی سرکار کا ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2025ء) بھارت کی جانب سے آپریشن سندور کے دوران رافیل طیاروں کی تباہی سے متعلق حقائق چھپانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کی جانب سے پھیلایا گیا دعویٰ کہ آپریشن کے دوران کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا، مکمل طور پر کھوکھلا اور جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے بھارتی دعوے کی تردید کر دی رافیل طیارہ بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی ہے کہ کمپنی کے سی ای او یا چیئرمین نے کسی رافیل طیارے کے گرنے کی تردید سے متعلق کوئی بیان جاری کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کے کسی اعلیٰ عہدیدار کی طرف سے ایسا کوئی بیان جاری ہی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے مودی حکومت کی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹے بیانات گھڑ کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی کوشش کی۔ اس جھوٹے بیان کو رافیل طیارہ ساز کمپنی کے سربراہ سے منسوب کر کے عالمی سطح پر گمراہ کن بیانیہ پیش کیا گیا، تاہم ڈسالٹ ایوی ایشن کی سرکاری تردید نے بھارتی حکومت کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔

بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ رافیل طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا، تاہم ڈسالٹ نے ان دعوؤں کو بھی سختی سے مسترد کر دیا۔ دفاعی ماہرین کے مطابق طیارے کی تباہی دراصل پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کا نتیجہ تھی، جو بھارت کے لیے ایک دفاعی و نفسیاتی دھچکا ثابت ہوئی۔ رافیل جیسے جدید جنگی طیارے کے گرنے اور اس پر جھوٹ بولنے کی کوشش نے نہ صرف بھارت کی دفاعی صلاحیت بلکہ اس کی عالمی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کا سہارا لیتا رہے گا، اس کی عسکری و سیاسی پالیسیوں پر اعتماد بحال نہیں ہو سکے گا۔